تاج آپریشن بظاہر ختم: شدت پسند ہلاک، تلاشی کا کام شروع



ممبئی کے تاج ہوٹل میں دھماکوں اور فائرنگ کے دوران تین شدت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہوٹل کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ہوٹل کی تلاشی کا کام جاری ہے۔
تاج ہوٹل میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری محاصرے کے خاتمے کا اعلان بھارتی نیشنل سکیورٹی گارڈز کے سربراہ جے کے دت نے ہوٹل کے سامنے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
گرفتار حملہ آوروں نے بتایا ایک ماہ سے ہوٹلوں میں آ جا رہے تھے:پولیس اہلکار
ممبئی حملے کی تازہ تصاویر
غیر ملکیوں میں خوف و ہراس
ممبئی دھماکے، تصاویر
ممبئی فائرنگ، عینی شاہدین کیا کہتے ہیں
ممبئی حملے، آپ کیا کہتے ہیں؟
ممبئی حملے، سو سے زیادہ ہلاک
انہوں نے کہا کہ کمانڈو آپریشن کے دوران ہوٹل میں موجود تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ لڑائی میں نیشنل سکیورٹی گارڈز کا ایک جواب بھی ہلاک ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی گارڈز کی ٹیم اب ہوٹل کی تمام منزلوں پر جا کر ایک ایک کمرے کی تلاشی لے گی۔


0 نظرات: